ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ: بجلی بل میں اچانک اضافہ سے عوام پریشان، تصحیح کرنے کا مطالبہ لے کر ایندھن وزیر کے نام ڈی سی کو سونپاگیا میمورنڈم

منڈگوڈ: بجلی بل میں اچانک اضافہ سے عوام پریشان، تصحیح کرنے کا مطالبہ لے کر ایندھن وزیر کے نام ڈی سی کو سونپاگیا میمورنڈم

Fri, 16 Jun 2023 18:52:19    S.O. News Service

منڈگوڈ: 16؍جون(ایس اؤ نیوز ) ریاست بھر کے بجلی گاہکوں کو ہر مہینہ بل دیا جاتاہے اور عوام بھی بجلی بل اداکرتے رہےہیں۔ لیکن تعلقہ سمیت دیہی علاقوں میں اس ماہ دئیے گئے بجلی بل میں کافی اضافہ کیاگیا ہے، اضافی بل کی تصحیح کرنے کا مطالبہ لے کر راجیہ  اناداتا رعیتا سنگھا  اور ہسیروسینے نے  ریاستی وزیر برائے ایندھن  کے نام اترکنڑا ڈپٹی کمشنر  پربھو لنگا کولیکٹی کو یمورنڈم  پیش کیا۔

میمورنڈم میں تحریر کیاگیا ہےکہ چند گھروں کا  بجلی بل ہرماہ تین سوروپئے کے تناسب سے آتاتھا۔ لیکن اس ماہ کا بل 800سے 900تک لگایا گیا ہے،تقسیم کئے گئے بجلی بل میں اچانک ڈبل بل آنے سےعوام حیرت زدہ ہیں اور مزدور طبقہ ، کسان، یومیہ روزگار سمیت سبھی لوگ سخت پریشان ہیں۔ان اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ   اس سلسلے میں محکمہ  بجلی  سے تفتیش کرائی جائے اور دئیے گئے بجلی بل کی تصحیح کرتے ہوئے پہلے جیسا بجلی بل دیا جائے۔اداروں نے متنبہ کرایا ہے کہ   اگر بجلی بل میں تصحیح نہیں کی گئی تو آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر ریاستی صدر چدانند ہریجن، بھیمسی والمیکی ، شانتپا پاٹل، گوندپا بینڈلگٹی ، ہنومنت اریگوپا، مارٹن بلاری وغیرہ موجود تھے۔


Share: